مظفرآباد میں سورج سوا نیزے پر‘ شدید گرمی ، عوام کا دریائوں کی جانب رٴْخ

دریامیں نہانے سے اب تک 2افراد جان کی بازی ہار گئے

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں سورج سوا نیزے پر ،? شدید گرمی ، عوام کا دریائوں کی جانب رٴْخ ، دریامیں نہانے سے اب تک 2افراد جان کی بازی ہار گئے ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی جانب سے دریائوں میں نہانے پر دفعہ144کے احکامات دفاتر تک ہی محدود ہوکر رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت آزادکشمیر کے دیگر شہروں کی طرح مظفرآباد میں گزشتہ ہفتے سے سورج سوا نیزے پر آگیا ، ایک طرف شدید گرمی اوپر سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر روزہ داروں کی چیخیں نکل گئی ! عوا م کی بڑی تعداد اپنے خاندان سمیت دریائے نیلم اور دریائے جہلم کے کناروں پر ڈیرے ڈال دیے جبکہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد دریائوں میں نہانے کیلئے زور و شور سے دریاآر پار کرنے میں مصروف جس کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران تقریباً2افراددریائے نیلم اور دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی میتیں تاحال نہ مل سکی ، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن کی جانب سے باقاعدہ دریائوں میں نہانے پر دفعہ144ء نافذ کیا گیا ہے مگر لگتا ایسا ہے کہ احکامات اور نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر آفس میں ہی دب کر رہ گئے ہیں ، نوجوانوں کو نہانے پرنہ تو پابندی لگائی جارہی ہے ، نہ ہی دریائوں کے کنارے پولیس نفری تعینات ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے عوام کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم ،دریائے جہلم میں نہانے پر مکمل پابندی لگائی جائے تاکہ ہر سال کی طرح اِ س سال ہلاکتوں میں کمی آسکے ، اکثر اوقات ہر سال گرمی کے سیزن میں دریائے نیلم اور دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔