25جولائی کوچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ‘(ن) لیگ کی حکومت پاکستان میں اپنے اختتام کو پہنچ گئی‘پاکستان کے عوام (ن )لیگ کی حکومت مایوس تھے

پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ محمد ایوب خان کی بات چیت

اتوار جون 18:10

ناٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کوچیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔۔ن لیگ کی حکومت پاکستان میں اپنے اختتام کو پہنچ گی پاکستان کے عوام ن لیگ کی حکومت مایوس تھے۔ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کو شکست دینگے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت میں فیصلے کرنے کا فقدان ہے ۔

ایسے میں صرف پیپلز پارٹی ہی ہے جس کی لیڈر شپ میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک اچھے لیڈر میں ہونی چاہیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے مزید کہاکہ بھٹو مر کر بھی امر ہو گیا اوربھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور قیامت تک زندہ رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویثرن اور سیاسی سوچ کا مقابلہ سازشوں سے کر نے والوں کو سیاسی موت آ چکی ہے۔

وقت ثابت کرے گا کہ پاکستان کی وفادار جانثار پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی ہے اور یہی جماعت جمہوریت کی بحالی آئین کے تحفظ اور عوامی حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے انہوں نے مزید کہاکہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی صدر جماعت چوہدری لطیف اکبر،اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین،سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور دیگر مرکزی قائدین کی قیادت میں ناقابل شکست قوت بن چکی ہے آزاد کشمیر میں بھی مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے پاکستان کے الیکشن میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے قائدین پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم میں حصّہ لے گے۔