مسلم لیگ (ن) نے ایکٹ74 میں ترمیم کر کے دل جیت لئے‘ فاروق حیدر اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے

پاکستان مسلم لیگ(ن) نیوکاسل برطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین کا بیان

اتوار جون 18:10

نیوکاسل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) نیوکاسل برطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایکٹ74 میں ترمیم کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے۔ فاروق حیدر اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے وژن کی تکمیل کیلئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سر دھڑ کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کر ئے گی۔

میاں نواز شریف قوم کی امنگوں کے ترجمان، مخالفین کو الیکشن میں چلتا کریں گے ۔۔مسلم لیگ ن کی حکومت آزادخطہ کوماڈل اسٹیٹ بناکردم لے گی۔حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور انکی پوری ٹیم کی سیاسی جدوجہدعزم و جنون اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک ناقابلِ تسخیر قلعہ فتح کیا آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کوبااختیار حکومت بنانے کی منظوری پر بلاشبہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اس اہم ترین اور پچیدہ ترین مسئلے کو حل کرنیکی ہمت کی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرآپ نے تمام تر اندرونی و بیرونی سازشیوں اور دباؤ کے باوجود جس ہمت حوصلہ اور جوانمردی سے اپنے اس وعدہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کی آزاد کشمیر کی سیاسی و آئینی تاریخ میں کو ئی مثال نہیں ملتی ہم قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر کو آزاد کشمیر کے عبوری آہین ایکٹ 1974 میں عوامی امنگوں کے مطابق ترامیم کرانے اور کشمیر کونسل سے آزاد کشمیر کے عوام کو رستگاری دلانے کی جدو جہد میں کامیابی پہ مبارک باد پیش کرتے ہیں۔