اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ علی اصغر سیری، کھوئی رٹہ کی عوام کے سر درد بن گئے

اسسٹنٹ کمشنر کئی روز سے دفتر سے غائب ‘سیرو تفریح کیلئے نہ جانے کہاں چلے گئے ‘عوام منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے لگے

اتوار 3 جون 2018 18:10

سیری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ علی اصغر سیری، کھوئی رٹہ کی عوام کے سر درد بن گئے اسسٹنٹ کمشنر کئی روز سے اپنے دفتر سے غائب سیرو تفری کے لیے نہ جانے کہاں چلے گئے ادھر عوام منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے لگے غریب عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کو تلاش کرنے کے لیے مختلف مقامات پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں تاہم ابھی تک اے سی صاحب کا پتہ نہ چل سکا بازار میں فروٹ سبزی اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں منافع خوروں کے اسسٹنٹ کمشنر کے غائب ہونے سے کاروبار میں چار چاند لگ گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے منافع خوروں ملی بھگت سے اسسٹنٹ کمشنر نے بازار کا چکر لگانے اور زائد المعیاد اشیاء اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے جب سے رمضان کا آغاز ہوا اسسٹنٹ کمشنر علی اصغر نے بازار کا چکر لگانا چھوڑ دیا ہے نہ جانے کیوں انھوں منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کے باعث کیلا 300 روپے درجن ، آم 200 روپے کلو ، خوبانی 250 روپے کلو ، تربو30 روپے کلو ،دودھ 120 روپے کلو ، اچھا سیب480 روپے فی کلو جبکہ بکرے کا گوشت 800روپے کلو ، گائے کا گوشت 500 کلو ، مرغی کا گوشت 380 روپے فی کلو ہو چکا ہے دیگر خوردو نوش کی اشیاء بھی غریب کی پہنچ سے دور ہیں عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ علی اصغر کو معطل کرکے کسی اور کام پر لگایا جائے اور کھوئی رٹہ میں نئے اور عوام دوست اسسٹنٹ کمشنر کو تعینات کیا جائے تاکہ غریب عوام کی داد رسی ہو سکے اور غریبوں کا بھی چولہا جل سکے ۔

متعلقہ عنوان :