حکومت آزاد کشمیر تاریخ ساز بجٹ میں عام آدمی کی ریلیف کی تعین کرے ،حکومت نے پہلی بار آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑا بجٹ پیش کیا ہے جس سے عوام کو سہولیات میں بہتری آئے گی

چیئرمین علماء مشائخ کونسل مولانا عبید اللہ فاروقی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) چیئرمین علماء مشائخ کونسل مولانا عبید اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر تاریخ ساز بجٹ میں عام آدمی کی ریلیف کی تعین کرے ،حکومت نے پہلی بار آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑا بجٹ پیش کیا ہے جس سے عوام کو سہولیات میں بہتری آئے گی ،حکومت آزاد کشمیرمیں قائم تمام ائر پورٹ کی تعمیر کو بہتر بنانے کے لیے اقدام کرے جس سے آزاد کشمیر کی عوام کو سفری سہولت بہتر ہو سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگاند سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا مذید کہناتھا کہ آزاد کشمیر حکومت نے جس طرح بجٹ پیش کیا ہے اسی طرح غریب عوام کو ریلیف دینے کا اعلان بھی کیا جائے ،رمضان المبارک میں متواسط طبقے کا خیال رکھا جائے غریبوں،یتیموں ،مساکینوں کو حکومت زکواة،صدقات دے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکے ،انہوں نے کہا کے منگ کو اولیت دی جانے کا معاملہ التواء کا شکار ہے حکومت آزاد کشمیر جلد از جلد منگ کو اولیت کا درجہ دے ،سی پیک سے آزاد کشمیر میں خوشحالی آئے گی ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے کشمیر کونسل کو ختم کرکے عوام کے حقوق کی رکھوالی کی ہے اب کشمیری عوام کے فیصلے کشمیر کے اندر ہونگے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے تمام تر سازشوں کے باوجود مفاد پرست ٹولے کو شکست دے دی ہے اور عوام کے حقوق کی جنگ جیت لی ہے جس طرح راجہ فاروق حیدر خان نے دیدلیری سے کشمیر کونسل کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی کشمیر کے عوام ان کے اس اقدام پر ان کے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔