جامعہ کشمیر کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب (کل) 5جو ن کو ہوگی

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان625طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی فراہمی پرحکومت پاکستان اور ایچ ای سی کے شکرگزار ہیں،وائس چانسلر ڈاکٹر کلیم عباسی

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے ڈائر یکٹوریٹ آف ایڈوانس اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ کی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی لیپ ٹاپ تقسیم سکیم کے تحت امسال آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی میں یہ تقریب کل مورخہ 5جون 2018کو منعقد ہو رہی ہے۔ اس تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کریںگے ،جبکہ لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ہوں گے۔

تقریب میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب جامعہ کشمیر کے شعبہ ایجوکیشن چہلہ کیمپس میں صبح دس بجے منعقد ہوگی۔ تقریب میں ڈائر یکٹر ایڈوانس اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ اظہر سلیم رپورٹ ،کارکردگی بھی پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے اس حوالے سے بتایا کہ حکومت پاکستان نے 2014میں پاکستان کی تمام جامعات کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کا اجرا کیا، لیپ ٹاپ سکیم کی تقسیم کے فرائض ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان کے سپرد کیے گئے۔

ابھی تک اس سکیم کے تین فیز مکمل ہو چکے ہیں۔ فیز 4میں 625مزید لیپ ٹاپ جامعہ کشمیر کے طلبا و طالبات میں تقسیم کیے جائیں گے۔ جن میں سے 305ایم فل ،پی ایچ ڈی اور بقیہ 320لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر بی ایس اور ایم ایس سی کے طلبہ میں تقسیم ہوں گے۔ اس تقریب میں جامعہ کے طلبا و طالبات کے علاوہ یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹز کے ڈین ،سربراہان شعبہ جات، ڈائر یکٹرز، رجسٹرار جامعہ، کنٹرولر امتحانات، ڈائر یکٹر فنانس، اساتذہ کرام اور سینئر آفیسران،میڈیا نمائندگان بھی شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :