بھمبر شہر میں لگے موبائل ٹاور سکیورٹی رسک بن گئے

بیشتر ٹاور پر نصب لائٹس رات کے وقت بند‘ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یہ ٹاور حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں

اتوار 3 جون 2018 18:10

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) بھمبر شہر میں لگے موبائل ٹاور سکیورٹی رسک بن گئے ، بیشتر ٹاور پر نصب لائٹس رات کے وقت بند ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یہ ٹاور حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں موبائل کمپنیوں کی طرف سے بیشتر ٹاور نصب ہیں جن پر رات کے وقت سرخ لائٹ جلتی بجتی رہتی ہے جو اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ اوپر سے یہ نظر آجائے کہ یہاں کوئی ٹاور یا کوئی اونچی بلڈنگ موجود ہے لیکن کمپنیوں کی انتہائی غفلت اور ناہلی کی وجہ سے بیشتر ٹاورز پر نصب یہ سرخ لائٹ رات کے وقت بند ہوتیں ہیں جن کے یا تو بلب فیوز ہیں یا کسی اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے انہتائی اہم مسلہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ بھمبر حساس علاقہ ہے تو خدا نخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر یہ ٹاور کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں بھمبر انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری ان ٹاورز کی لائٹس کی بحالی کے اقدامات کریں ۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :