بھمبر میں تعیناتی میرے لئے چیلنج ہے ‘کرپٹ اہلکاران کا قبلہ درست کیا جائے گا سالوں سے ایک جگہ تعینات اہلکاران کو فوری تبدیل کر دیا گیا ہے ‘کوئی سفارش قبول نہیں کروں گا‘منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا

ایس ایس پی ضلع بھمبر چوہدری ذولقرنین سرفراز کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 3 جون 2018 18:10

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ایس ایس پی ضلع بھمبر چوہدری ذولقرنین سرفراز نے کہا ہے کہ بھمبر میں تعیناتی میرے لئے ایک چیلنج ہے کرپٹ اہلکاران کا قبلہ درست کیا جائے گا سالوں سے ایک جگہ تعینات اہلکاران کو فوری تبدیل کر دیا گیا ہے کوئی سفارش قبول نہیں کروں گا ‘منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ، صحافی نشاندہی کریں انشاللہ رزلٹ سامنے آئے گا ، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بحثیت ایس پی بھمبر میں میری پہلی تعیناتی ہے کسی سیاسی دباو کو کبھی نہ تو برداشت کیا ہے اور نہ آئیندہ کروں گا میرٹ پر کام کرنے کا عادی ہوں کسی سفارش کو نہیں مانتا پہلے مرحلے میں ایک ہی جگہ سالوں سے تعینات پولیس ملازمین کو فوری تبدیل کر دیا گیا ہے انشاللہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا فرشہ کوئی بھی نہیں لیکن جہاں کو کمی کوتاہی دیکھوں گا اس کو فوری دور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مجھے منشیات اور منشیات فروشوں سے سخت نفرت ہے وہ جان لیں کہ ان کو کسی قسم کی اب کھلی چھٹی نہیں ملے گی اس سلسلہ میں اپنی تیم کو بتایا ہے جس پر ایس ایچ او سٹی نے کاروائیاں شروع کر دیں ہیں اور کئی منشیات فروش پکڑے ہیں اور مقدمات بھی درج کر لئے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی قدر کرتا ہوں صحافی میرا بھرپور ساتھ دیں اور برائی کی نشاندہی کریں انشاللہ فوری کروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :