حکومت عوام اور اداروں کو آپس میں لڑانے سے گریز کرے‘ محکمہ تعلیم اور جنگلات میں تصادم افسوس ناک ہے‘ جس محکمہ کو تحت ضابطہ زمین الاٹ کی گئی ہے اس کو انتظامیہ قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے قبضہ دیا جائے

مسلم کانفرنس کے رہنما حبیب اللہ خان کی بات چیت

اتوار جون 18:10

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) مسلم کانفرنس کے رہنماہ حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام اور اداروں کو آپس میں لڑانے سے گریز کرے۔ محکمہ تعلیم اور جنگلات میں تصادم افسوس ناک ہے۔ جس محکمہ کو تحت ضابطہ زمین الاٹ کی گئی ہے اس کو انتظامیہ قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے قبضہ دیا جائے سپیکر اسمبلی غلام قادر اپنی ذمہ داریاں عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے۔

(جاری ہے)

لوگوں کو آپس میں لڑا کر مسائل سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے تمام ادارے آئین قانون اور اپنے مینڈیٹ کے اندر رہ کر کام کریں۔ سپیکر کی دوغلی پالیسی سے کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔ قومی اداروں کو آپس میں مناقفت کر کے کرکے لڑانا باعث افسوس ہے۔یہ حکومت کے شان شیاں نہیں ہے۔ تنازعہ کو حل کرنے کے لئے فلیگ ہولڈر کو اپنا منصفانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :