ریاست کو باعز ت اور باوقار بنانے کیلئے تیرہویں آئینی ترمیم طویل عرصہ سے جاری جمود کو توڑنے اور عوام کی خواہشات کے مطابق مالی اور انتظامی اختیارات ملنے کے بعد فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ضرور ہو گا

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی پارٹی کارکنوں سے گفتگو

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ ریاست کو باعز ت اور باوقار بنانے کیلئے تیرہویں آئینی ترمیم طویل عرصہ سے جاری جمود کو توڑنے اور عوام کی خواہشات کے مطابق مالی اور انتظامی اختیارات ملنے کے بعد فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ضرور ہو گا ریاست کے عوام کو غلام رکھنے اور معذور سوچ کے حامل سیاسی مسافر کشمیر کونسل کے خاتمہ سے سیاسی طور پر یتیم ہو گئے ہیں انہیں فاروق حیدر کی ذات سے بغض ہے ان کے پیٹ در د کا علاج بہت جلد ہو جائے گا آزادکشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت نے ائینی ترامیم کا وعدہ پورا کر کے دکھا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اراکین ،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی ، مسلح افواج کے سربراہان سمیت تمام آزادکشمیر کے عوام کو با اختیار بنانے کیلئے سفارشات کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے سابق وزیراعظم پاکستان قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ریاستی عوام کے باوقار اور با اختیار بنانے کیلئے اس عمل کی ابتداء کی تھی جسے مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی پائیہ تکمیل تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے بعد ریاست کے اندر تعمیر و ترقی ، گڈ گورننس اور عوام کی خوشحالی کا دور دورہ ہوگا آزاد حکومت تعلیم ، صحت ، زراعت ، سیاحت ، مواصلات ، کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے کر آزاد خطہ کے عوام کیلئے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی مسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ عبوری آئین میں ترامیم کی جائیں گی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے گزشتہ کئی سالوں کے دوران آئینی ترامیم کیلئے بھرپور جدوجہد کی اور بالآخر مسلم لیگ ن نے راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ایک اہم سنگ میل عبور کر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے دکھا دیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کا آزادکشمیر میں موجودہ دور ایک تاریخی دور ہے جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا