آزادکشمیر ٹریفک پولیس میں اصلاحات کاآغاز بذریعہ کورسز شروع کردیاگیا

بین الااقوامی طرز پر ٹریفک مینجمنٹ کورس کے ذریعے ٹریفک پولیس آزادکشمیر میں بہتری لائی جائے گی

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) آزادکشمیر ٹریفک پولیس میں اصلاحات کاآغاز بذریعہ کورسز شروع کردیاگیا،بین الااقوامی طرز پر ٹریفک مینجمنٹ کورس کے ذریعے ٹریفک پولیس آزادکشمیر میں بہتری لائی جائے گی ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے سب انسپکٹر شاکر مغل کو ٹریفک مینجمنٹ کورس کیلئے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے کالج شیخوپورہ لاہور بھیج دیا،ٹریفک سارجنٹ مظفرآباد یونس شاکر کو بین الااقوامی نوعیت کاٹریفک مینجمنٹ کورس کیلئے منتخب کیاگیاہے ، تفصیلا تکے مطابق ٹریفک پولیس آزادکشمیر میں اصلاحات کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس مظفرآباد نے سب انسپکٹر شاکر مغل کو ٹریفک مینجمنٹ کورس کیلئے لاہور میں نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے کالج شیخوپورہ کالج میں اعلیٰ کورسز کیلئے بھیج دیاہے۔

متعلقہ عنوان :