عیدالفطر کی آمد…مظفرآباد میں ٹریفک کا نظام بحال رکھنے کیلئے خصوصی پلان مرتب کر دیا گیا ‘ٹریفک پولیس کی ٹیمیں تشکیل

اتوار جون 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) عیدالفطر کی آمد ۔دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک کا نظام بحال رکھنے کیلئے خصوصی پلان مرتب کر دیا گیا ۔۔ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔۔ٹریفک کنٹرول کی نگرانی ایس پی ٹریفک سردار موسیٰ خان خود کرینگے ۔دوران ڈیوٹی غفلت برتنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔۔رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ اور عیدالفطر کی آمد کے حوالے سے دارالحکومت مظرآباد میں ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بینک روڈ،نیلم روڈ،بیلہ نور شاہ ،سول سیکرٹریٹ،دومیل ،مدینہ مارکیٹ اور دیگر مقامات پر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔جبکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک سردار موسیٰ خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔عوام ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں ۔شہری نو پارکنگ کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں ۔روڈ پر گاڑیاں کھڑی ہونے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں میڈیا بھی بھرپور تعاون کر رہا ہے ۔میڈیا کے مزید تعاون کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی غفلت و لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔