Live Updates

وزیراعظم فاروق حیدر انتھک اور محنتی انسان ‘ وہ دن رات ایک کر کے آزاد کشمیر مین موجود تمام برائیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سلام گڑھ عامر رزاق کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 3 جون 2018 18:10

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سلام گڑھ عامر رزاق نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر انتھک اور محنتی انسان کا نام ہے۔ وہ دن رات ایک کر کے آزاد کشمیر مین موجود تمام برائیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ حکومت کی قیادت ایک منجھے ہوئے اور با کردار شخص کے ہاتھ میں ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

سابقہ حکومت کی خرافات اور باقیات کو صاف کرنے میں وقت لگے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عامر رزاق نے کہا کہ عمران خان ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وزیراعظم بننے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی با شعور عوام نے جس طرح پہلے عمران خان کے ڈانس کلچر اور دھرنوں کو مسترد کیا اسی طرح 25جولائی کو بھی پاکستانی عوام عمران خان کے منہ پر تمانچہ مار کر یہ ثابت کر دینگے کہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے کبھی بھی پاکستا ن کے مخلص نہیں ہو سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمدنوا ز شریف کی قیادت میں پورے پاکستان میں تعمیر وترقی کے میگا پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات