ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز آزادکشمیر ڈاکٹر محمدصابر خان عباسی کا آر ایچ سی گڑھی دوپٹہ کا معائنہ و چھاپہ

میڈیکل آفیسر اور ڈینٹل ڈاکٹر کو معطل کرکے غیر حاضری کی کارروائی ‘ہسپتال کی صفائی پر عدم اطمینان

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز آزادکشمیر ڈاکٹر محمدصابر خان عباسی کا RHCگڑھی دوپٹہ کا معائنہ و چھاپہ میڈیکل آفیسر اور ڈینٹل ڈاکٹر کے خلاف معطل کرتے ہوئے غیر حاضری کی کارروائی ہسپتال کی صفائی پر عدم اطمینان D.H.Oمظفرآباد کوغیرحاضرملازمین کے خلاف فوری کارروائی کاحکم عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر دن مقرر کیے بغیر روزانہ ڈیوٹی پر حاضر رہیں اگر ایسا ہوا وہ محکمہ میں نہیں رہ سکے گا مجھے اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے مختصر وقت میں اصلاحات چاہتا ہوں۔ جس سے مریضوں کو فائدہ ہوگا ۔حکومت وزیراعظم آزادکشمیر ، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت عامہ نے میرٹ اوورقانون ضابطے کے مطابق کام کرنے کے لیے فری ہینڈ دے رکھا ہے تمامDHOاور ضلعی مائیکنگ ٹیم اپنا کردار ادا کریں صرف اخباری خبروں اور سوشل میڈیال کے بجائے عملی طور پر اصلاحات چاہوں ۔

(جاری ہے)

پیرا میڈیکل سٹاف کے صدر ملک عرفان اور دیگر تمام سٹاف نے ڈی جی ہیلتھ کو مبارک باد دی ہار پہنچائے ،پھول نچھاور کیے اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ۔D.G.H.Sجب ضلع ہٹیاں میں پہنچے تو کنیناں سے پیرمیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹر نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں سراںB.H.Uمیں لے گئے۔سٹاف کی حاضری اور ہسپتال کا معائنہ کیا گیا۔

وہاں عوامی وفود نے ملاقات بھی کی اور مسائل سے آگاہ بھی کیا راجہ عبدالکریم ریٹائرڈD.P.Iسکول کی قیادت میں وفد نے مبارک باد بھی دی اور حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے D.H.Oڈاکٹر فاروق اعوان کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ضلع جہلم ویلی میں جو اصلاحات صحت عامہ میں حکومت لانا چاہتی ہے اس کا عملی جامع پہنانے کے لیے ڈاکٹر فاروق اعوان کا کردار لائق تحسین ہے انہوں نے صفائی ملازمین کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کے لیے جو اقدامات کیے جارہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے مرکزی راہنمائوں راجہ نسیم عارف ضلعی صدر ،چوہدری نثار جنرل سیکرٹری ،مشتاق منہاس کے علاوہ ضلعی و تحصیل عہدیداران نے زبردست استقبال کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

D.Gہیلتھ نیD.H.Oآفس میں وزٹ بھی کیا اور بریفنگ بھی لی اور باڈر ایریا میں صحت عامہ کی سہولیات کے لییD.H.Oجہلم ویلی کو ہدایات بھی دی گئی اور سٹاف کی حاضری کو 100%یقینی بنایا جائے اور ڈیزائسٹر پلان تیار کر دیا جائے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضری اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور بہتری کے لیے ہدایات دی گئیں۔ ڈاکٹر صابر عباسی نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا کہ باڈر ایریا کے عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہچانے کے لیے ادویات اور ڈاکٹر جو کام کررہے ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے چناریRHCاور چکوٹھیRHCکا بھی وزٹ کیا عوامی وفود سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل بھی سنے D.Gہیلتھ کو چکوٹھی پوسٹ پر پاک آرمی کے ذمہ داران نے مکمل بریفنگ بھی دی اور صورتحال سے بھی آگاہ کیا اس موقع پرD.H.Oڈاکٹر فاروق احمد اعوان نے میڈیا کواڈینیٹر قاضی تنویر حسین ،ڈاکٹر کے نمائندگان اور پیرا میڈیکل سٹاف کے نمائندہ گان بھی ہمراہ تھے ۔

ڈی جی ہیلتھ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر میں مانیٹرنگ کا مرکزی سطح پر بھی انتظام کر لیاگیا ہے اور میں خود بھی بغیر بتائے چھاپے مار کر چیک کروں گا۔