حکومت پاکستان 2010سے قبل ریٹائرڈ ہونے والے ریٹائرڈفوجیوں کی پنشن میں 50فیصد اضافہ کر ے ‘یہ ریٹائرڈ افراد ملک وقوم کا اثاثہ ہیں ملک کو درپیش کسی بھی مہم جوئی میں ہم صف اول میں ہونگے

ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع باغ کے صدر میجر(ر) راجہ آزاد کاسوسائٹی ضلع باغ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب

اتوار جون 18:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع باغ کے صدر میجر(ر) راجہ آزاد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان 2010سے قبل ریٹائرڈ ہونے والے ریٹائرڈفوجیوں کی پنشن میں 50فیصد اضافہ کر ے یہ ریٹائرڈ افراد ملک وقوم کا اثاثہ ہیں ملک کو درپیش کسی بھی مہم جوئی میں ہم صف اول میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باغ ایم ڈی ایس کو سی ایم ایچ کا درجہ دیا جائے ریسٹ ہائوس کے لیے زمین مہیا کی جائے جو حکومت آزاد کشمیر کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع باغ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے کیپٹن ممتاز حسین،صوبیدار آزاد،خطیب عبدالحمید،صوبیدار محمد شفیع،صوبیدار شعیب بیگ،حوالدار اشرف،حوالدار اسلم ،صوبیدار سخی،حوالدار منظور،حوالدار پرویز،اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اسٹیشن کمانڈر باغ سی ای او ایم ڈی ایس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زاتی دلچسپی لیتے ہوئے انہوں نے گیسٹ ہائوسز کی تعمیر اور باغ میں CSD کا قیام عمل میں لانے کے لیے تعاون کیا اور پنشنرز کے دیرانہ مطالبہ کو پورا کیا حکومت آزاد کشمیر باغ میں برن یونٹ قائم کرے اور فوجی پنشنرز کے بچوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں10فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے باغ میں موجودہ 20ہزار پنشنرز ملک کے لیے اثاثہ ہیں ملک میں سیکنڈ لائن فورس کے طور پر ٹرینڈ لوگ موجودہیں ملک کو جب بھی ضرورت پڑی ہم اپنی خدمات بھرپور انداز میں ادا کریں گیانہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ایک چائلڈ سپیشلسٹ ،ایک گائنا کالوجسٹ اور ایک ریڈیو جسٹ فی الفور ایم ڈی ایس میں اٹیچ کیا جائیانہوں نے کہا کہ آزاد ملک میں ان غازیوں کا خون شامل ہے ان کے حقوق کی پاسداری حکومت کی زمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :