مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر اس کے سربراہ ہیں اور آزادکشمیر کے وزیر اعظم ہیں‘فاروق حیدر خان ڈیڑھ سال میں جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل ستائش ہیں

مرکزی نائب صدر مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن راجہ توقیر نجیب کی بات چیت

اتوار 3 جون 2018 18:10

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) مرکزی نائب صدر مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن راجہ توقیر نجیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر اس کے سربراہ ہیں اور آزادکشمیر کے وزیر اعظم ہیں۔راجہ فاروق حیدر خان ڈیڑھ سال میں جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ،پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ دو اسلام گڑھ ،چکسواری یوتھ سٹوڈنٹ،لائرز،خواتین ونگز راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن جس طرح پاکستان میں ترقیاتی کاموں میں مصروف عمل ہے آزادکشمیر میں بھی بہت جلد عوام اس ترقی کے اثرات محسوس کرے گی۔حلقہ نمبر دو کی عوام نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ رہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔توقیر نجیب نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو ضلع میرپور خصوصاحلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری پر توجہ دینی چاہیے ۔

اس حلقے کے عوام کی امیدیں راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ وابسطہ ہیں ،مشکل ترین حالات میں بھی حلقہ نمبر دو کی عوام نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ رہے ۔انھوںنے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان آزادکشمیر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں کرپشن اور اقرباپروری کے خلاف راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے جو جہاد شروع کر رکھا ہے آزاد کشمیر کے باشعور اور پڑھے لکھے عوام ان کے ساتھ ہیںانھوںنے کہا کہ بڑی سیاسی جماعت ہے ،قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر اس کے سربراہ ہیں اور آزادکشمیر کے وزیر اعظم ہیں۔

راجہ فاروق حیدر خان ڈیڑھ سال میں جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل ستائش ہیں آزاد کشمیر کی سیاست کے ہیرو اور قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سرپرستی میں سیاسی سفر جاری و ساری ہے اور بہت جلد ریاست میں ایک انقلاب برپا ہو گا۔ جس میں ساری سیاسی پارٹیاں پانی کی جاگ کی طرح بہہ جائیں گی۔ آزاد کشمیر کے ہزاروں جوان قائد انقلاب کے اشارے پرجان دینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔