میرپور ‘ مسافر وین کھائی میں گرنے سے 14افراد جاں بحق‘4زخمی

صدر سردار مسعود خان‘ وزیر اعظم فاروق حیدر ‘ وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کا قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

اتوار 3 جون 2018 18:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) میر پور آزاد کشمیر میں مسافر وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر نے سے 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میرپور منتقل کردیا گیا‘صدر سردار مسعود خان‘ وزیر اعظم فاروق حیدر ‘ وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کا قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار ۔

اتوار کو میر پور آزاد کشمیر میںسماہی و میرپور جانے والی مسافر وین بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاڑی میں 18 افراد سوار تھے۔بدقسمت گاڑی سماہنی سے میرپور کی جانب روانہ تھی تاہم بدقسمتی سے پیر گلی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ واقعے میں 14افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میرپور منتقل کردیا گیا ہے۔صدر سردار مسعود خان‘ وزیر اعظم فاروق حیدر ‘ وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔