عمران خان نے خود کش بمبار کی سیاست کی ہے اور وہ ہر روز اپنی جماعت میں اس کا دھماکہ کرتے ہیں ‘ رانا ثنا اللہ خان

عمران خان کاکسی اور سے کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ خود کو شکست دینے کیلئے اپنے آپ سے مقابلہ کر رہے ہیں‘ ریحام خان کی کتاب سے مسلم لیگ (ن ) کو کوئی فائدہ ہوگا‘گفتگو

اتوار جون 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود کش بمبار کی سیاست کی ہے اور وہ ہر روز اپنی جماعت میں اس کا دھماکہ کرتے ہیں ‘ عمران خان کاکسی اور سے کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ خود کو شکست دینے کیلئے اپنے آپ سے مقابلہ کر رہے ہیں‘ ریحام خان کی کتاب سے مسلم لیگ (ن ) کو کوئی فائدہ ہوگاتاہم عمران خان کی شخصیت کیلئے یہ کتاب نقصان دہ ہوگی۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ خان نے مزید کہا کہ ہمیں اس کتاب سے کوئی فائدہ نہیں ہوگاالبتہ اگر اس کتاب میں کچھ انکشافات ہیں تو اس سے عمران خان کی سیاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے خود کش بمبار کی سیاست کی ہے اور وہ ہر روز اپنی جماعت میں اس کا دھماکہ کرتے ہیں عمران خان کاکسی اور سے کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ خود کو شکست دینے کیلئے اپنے آپ سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔