(ن) لیگ کے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں 3267امیدواروں نے درخواستیں جمع کرادی

امیدواروں میں سعد رفیق،ایاز صادق،مریم نواز،ملک پرویز،مہر اشتیاق ،بلال یسین و دیگر شامل

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں 3267امیدواروں نے درخواستیں جمع کرادی۔امیدواروں میں سعد رفیق،ایاز صادق،مریم نواز،ملک پرویز،مہر اشتیاق ،بلال یسین و دیگر شامل ہیں۔مریم نواز این اے 125اور سعد رفیق این اے 131سے الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹریٹ میں سب سے زیادہ درخواستیں اس مرتبہ لاہور،فیصل آباد ،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے جمع کرائی گئی ان میں زیادہ تر درخواستیں لیگی مرد و خواتین ورکرز کی طرف سے جمع کرائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ درخواستیں جمع کرانے والوں میں خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق،ملک آصف بھاء ،میاں سلیم ،رانا مبشر،رمضان صدیق بھٹی ،رانا مشہود ،میاںمرغوب ،غزالی سلیم بٹ و دیگر شامل ہیں۔