ڈیر ہ اسماعیل خان ،پرانی دشمنی میں چچا زاد بھا ئیو ں کی ایک دو سرے پر فائرنگ ، ایک جاں بحق ،دو سرا شدید زخمی ہو گیا

اتوار 3 جون 2018 18:10

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ڈیوالہ کے قر یب قتل مقاتلے کی دشمنی میں چچا زاد بھا ئیو ں کی ایک دو سرے پر فائرنگ سے ایک چچاز اد جاں بحق جبکہ دو سرا زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق تھا نہ کینٹ کی حدود میں واقعے علا قہ ڈیوالہ کے قر یب قتل مقا تلے کی دشمنی کی بنا ء پر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چچا زا د بھا ئیو ں کی آپس میں فائرنگ سے ایک گرو پ کی طرف سے عطاء گل ولد صالح محمد سکنہ ڈیوالہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو سرے گرو پ کی طر ف سے دو بھا ئیو ں محمد جا ن اور علی محمد میں سے محمد جا ن زخمی ہو گیا واقعے کی اطلا ع پر ریسکیو 1122 ایمبو لینس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ۔