الیکشن کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ اور ریٹرننگ آفیسرز کو ضروری سا مان مہیا کر دیا گیا ہے ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

اتوار جون 18:10

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیا ت اللہ جان مر وت نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ اور ریٹرننگ آفیسرز کو ضروری سا مان مہیا کر دیا گیا ہے ،25 جولائی کو الیکشن کے حوالے سے ہماری تمام تر تیاریا ں مکمل ہیں جبکہ پولنگ سٹا ف کو ٹریننگ بھی دی جا ئیگی ٹریننگ کا سلسلہ پچیس جون سے شروع ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام پولنگ سٹیشن پر سٹاف سمیت تما م ضروری سا مان بر وقت پہنچ جا ئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ر یجنل الیکشن آفس چوبیس گھنٹے اپنی سروس جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ ہمار ی ہفتہ وار چھٹیا ں بھی منسو خ ہو چکی ہیں اور الیکشن کے حوالے سے کسی قسم کی کو تاہی بر داشت نہیں کی جا ئیگی اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محمد بلال بھی ان کے ہمر اہ موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :