قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے پولیس ،فوج اور عوامی تعاون مثالی نتائج فراہم کرتے ہیں،آئی جی ایف سی سائوتھ

اتوار 3 جون 2018 18:10

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل عابد لطیف خان نے کہا ہے کہ قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے پولیس فوج اور عوامی تعاون مثالی نتائج فراہم کرتے ہیں ،ڈیرہ میں قائم ہونے والا گیریژن کنٹرول روم سے جہاں پولیس اور فوج میں قائم پیشہ وارانہ رابطوں کو تقویت فراہم کرے گا وہیں قیام امن کو یقینی بنانے میں بھی اچھے نتائج ملیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ گیریزن کنٹرول روم کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نعمان افضل آفریدی،اسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر عاطف منشا . ریجنل پولیس آفیسر محمد کریم خان، ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ گیریژن کنٹرول روم پاک فوج اور پولیس مشترکہ استعمال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پولیس سے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں اسی ضمن میں پولیس فورس کو گشت کے لیے بیس موٹر سائیکلیں بھی فراہم کی گئی ہیں جو اندرون شہر پولیس کے لیے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں مدد گار ہونگی. انہوں نے اس موقع پر کنٹرول روم کا معائینہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔