ایف آ ر بنوں ،احمد زئی و اتمانزئی کی خاصہ دار فورس نے فاٹا میں پولیس کی تعیناتی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان کردیا

اتوار 3 جون 2018 18:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ایف آ ر بنوں احمد زئی و اتمانزئی کی خاصہ دار فورس نے فاٹا میں پولیس کی تعیناتی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان کر دیا ،ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے صوبیدار شیر اکبر ، حوالدار گلا بند ، حوالدار جان محمد ، صوبیدار گوہر محمد خان و دیگر نے کہا کہ ہمیں خاصہ داری کی ملازمت 1858 میں تاج بر طانیہ سے نیکات میں ملی ہے اور اس وقت سے آ ج تک ہم اپنے مٹی کی حفاظر کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں ہم نے ہر کٹھن حالات میں قربانی دی ہے اور خاصہ داری کی تنخواہ ہمارے پورے خاندان میں برابر تقسیم ہو تی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں ہمیں کوئی اعتراض نہیں البتہ ساتوں ایجنسیوں میں پولیس کی تعیناتی کسی صورت نہیں مانتے پولیس کو کہیں پر کوئی نقصان پہنچے تو ذمہ داری ہمارے پر ہے اس لئے خاصہ داری نظام کو پرانی حیثیت پر بحال رکھا جا ئے تاکہ ہمارے نیکات کا پرانا نظام قائم رہ سکیں خاصہ داری نظام کو پولیس میں تبدیل کیا گیا تو جس کسی کے ہاں ملازمت لکھی گئی یا منتقل کی گئی تو وہ خاندان کے دیگر آ فراد کو تنخواہ میں حصہ نہیں دے گا جس کی وجہ سے خانہ جنگی کا خدشہ ہو گا اور ہم کسی صورت پولیس نظام کو فاٹا میں برداشت نہیں کرسکتے اس کیلئے ہم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر پولیس کو تعینات کیا گیا تو ساتوں ایجنسیوں کے خاصہ دار عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔