بنوں کو منی لاڑکانہ بنانے کو جو عزم کیا ہے جس کو جیالوں کی مدد سے عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے، شاہ زیب خان

اتوار 3 جون 2018 18:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کے نو منتخب ضلعی صدر ناظم حاجی شاہ زیب خان نے کہا کہ بنوں کو منی لاڑکانہ بنانے کو جو عزم کیا ہے جس کو جیالوں کی مدد سے عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے ،قائدین نے ہمارے کندھوں پر جو بوجھ ڈالا ہے ہم تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کے اس بوجھ کو احسن طریقہ سے اٹھائیں اور اپنے قائدین کے دئے ہوئے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کے نو منتخب ضلعی صدر ناظم حاجی شاہ زیب خان نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پیپلز یوتھ پی پی پی کا وہ جیالا ہر اول دستہ ہے جس نے ہر دور میں پارٹی کو پروان چڑھانے میں کام کیا ہے اور ان کو جذبہ اج بھی وہی ہے اور ہماری کوشش ہوگی کے ہمارے قائدین نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں ذمہ داریاں سونپی ہیں ہم ان کو احسن طریقے سے نبھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم عزم کر چکے ہیں کہ بنوں میں پی پی پی کو ایک قوت بنا کر دم لیں جس کے لئے ہم عید کے بعد باقاعدہ منصوبہ بندی کریں گے اور ایسا بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے کہ گھر گھر بھٹو کے مشن کو پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ ائندہ انتخابات میں اگر ہمیں پارٹی نے حکم دیا تو پارٹی کے احکامات کے مطابق کردار ادا کریں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

متعلقہ عنوان :