شاہ زیب خان کا بطور ضلعی صدر پی وائی انتخاب پارٹی کی مضبوطی کا سبب بنے گا ، شیر بہادر خان

اتوار جون 18:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پیپلز لیبر بیورو کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیر بہادر خان ڈنڈے خیل نے کہا کہ ناظم شاہ زیب خان کا بطور ضلعی صدر پی وائی انتخاب پارٹی کی مضبوطی کا سبب بنے گا کیونکہ اس خاندان نے ہمیشہ پارٹی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اب بھی دے رہے ہیں تمام کارکن ان کے ساتھ ہیں اور ان کے ایک اشارے پر ہر قسم کی قربانی دیں گے اورقائدین کا یہ فیصلہ پارٹی میں ناراضگیاں ختم کرنے کا سبب بھی بنے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بنوں میں پی پی پی کسی زمانے میں ایک قوت تھی لیکن کچھ عرصہ سے اس کی سرگرمیاں کم ہو گئی تھیں لیکن اب قائدین نے ناظم شاہ زیب خان جیسے غیر متنازعہ جوانوں کو جوانوں کی قیادت دے کر بہت اچھا اقدام کیا ہے موجودہ ضلعی صدر اور اس کی پوری کابینہ کارکن جیالوں پر مشتمل ہے اور ان لوگوں سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ بھٹو کے مشن کو گھر گھر پہنچائیں گے اور پی پی پی کو ایک بار پھر علاقے کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے لانے کی بھر پور کوشش کر یں گے انہوں نے پیپلزلیبر بیورو کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :