ڈیرہ ،پہاڑپوڑ سے 14سالہ طالبعلم کو لاپتہ ہوئی6 روزگزرگئے ، عوام کا اعلیٰ حکام سے محمد طلحہ کی بازیابی کا مطالبہ

اتوار 3 جون 2018 18:10

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑپوڑ سے 14سالہ طالب علم محمد طلحہ ولد چوہدری محمد ارشد کے لاپتہ ہوئی6 روزگزرگئے کچھ پتہ نہ چل سکا خاندان اور اہل علاقہ کی بے چینی اضطراب میں اضافہ ہوگیا ،اعلی سطح پر واقعہ سے آگاہ کردیا گیا تاہم طلحہ کی باحفاظت بازیابی کیلئے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔

تلاش کے لئے جدید وسائل کے استعمال کی اپیل کردی گئی لاپتہ طالب علم پہاڑ پورکے مقامی سکول میں کلاس 8ویں کا طالب علم ہے والدین نے مختلف خدشات کا اظہارکردیا ۔تھانہ پہاڑپور میں رپورٹ درج کروادی گئی تھی ۔14سالہ طالب علم محمد طلحہ ولد چوہدری محمد ارشد29مئی منگل کی دوپہر ایک بجے گھر سے سائیکل پر گھر کے کام کے لئے نکلا تھا کئی گھنٹے گزرنے کے باوجودمحمدطلحہ گھرواپس نہ پہنچ سکا تو تلاش شروع کردی گئی تھانہ پوڑمیں رپورٹ درج کرلی گئی ہے علاقہ میں دن دھاڑے طالب علم کے لاپتہ ہونے والے طالب علم کے لاپتہ ہونے کو پانچ روزگزرنے کے باجودسراغ نہ ملنے پرعلاقہ میں بے چینی اور مختلف خدشات بڑھ گئے ۔

(جاری ہے)

والدین اور دیگر رشتہ داروں کی جانب سے لاپتہ طالب علم طلحہ کو جگہ جگہ تلاش کیا جارہا ہے اعلی سطح پر واقعہ سے آگاہ کردیا گیا تاہم طلحہ کی باحفاظت بازیابی کے لئے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :