پشاور، ٹائون ٹو سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ، کرکٹ ٹورنامنٹ متھرہ کلب نے جیت لیا

اتوار جون 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) ٹائون ٹو سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا،فیسٹول کا آخری کرکٹ ٹورنامنٹ متھرہ کلب نے جیت لیا۔جبکہ فٹ بال ،والی بال ،ٹیبل ٹینس،،،ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلوںکا فیصلہ پہلے ہوچکے ہیں۔اختتامی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے وائش چیئرمین وسیم اکرم مہمان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور حکو مت میں صحت اور تعلیم دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس میں بھی انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور انشاء اللہ انہی خدمات کے صلے میں عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینگے اور ایک بار پھر صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے دیگر اراکین سمیت علاقے کے عمائدین اور نوجوانان کثیر تعدادمیں موجود تھے ۔