Live Updates

امیر حیدر ہوتی نے حلقہ این اے ون چترال کیلئے حاجی عیدالحسین کو ٹکٹ جاری کر دیا

اتوار 3 جون 2018 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی نے حلقہ این اے ون چترال کیلئے حاجی عیدالحسین کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ، اس بات کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کی جبکہ بورڈ کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ، فیصلے کے مطابق حاجی عید الحسین این اے ون چترال سے اے این پی کے امیدوار ہونگے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات