خیبر پختونخوامیں بھی چک بال ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، وجہیہ اللہ خان

اتوار 3 جون 2018 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) خیبر پختونخواچک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجہیہ اللہ خان نے کہاہے کہ چک بال دنیاکا مقبول ترین کھیلوں میں سے ہے ،پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح خیبر پختونخوامیں بھی نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جسکے تحت رمضان المبارک میں 8جون سے طہمان سٹیڈیم میں شروع ہونیوالے ڈسٹرکٹ فلڈلائٹس سپورٹس فیسٹول میںا نٹر کلب چک بال ٹورنامنٹ کھیلاجائیگا جبکہ عید الفطر کے بعد پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں کلینڈ ر کے مطابق مرد وخواتین ٹیموں کے مابین مقابلے کھیلے جائینگے ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چک بال صوبے میں نیاکھیل ضرور ہے تاہم پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہاہے یہی وجہ ہے کہ مختلف ممالک میں کھیلے جانیوالے ایشین اور انٹر نیشنل سطح کے مقابلوں میں قومی ٹیم نہ صرف شرکت کرچکی ہے بلکہ نمایاں پوزیشن بھی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال خان اور سیکرٹری عبدالرشید انور نے تمام اضلاع کی ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے ایک لائحہ عمل تیار کرلیاہے انشاء اللہ عید الفطر کے بعد خیبر پختونخوامیں صوبائی اورقومی ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے سالانہ کلینڈر جاری کرینگے ،جس سے یقیناًصوبے کے تعلیمی اداروں سمیت دیہاتو ں میں بھی چک بال کا بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔