منتخب ممبران اسمبلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے میں مسلسل ناکام رہے ہیں ، الحاج مصباح اللہ بابر

اتوار 3 جون 2018 18:10

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء و امیدوار قومی اسمبلی الحاج مصباح اللہ بابر نے کہا کہ منتخب ممبران اسمبلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے میں مسلسل ناکام رہے ہیں اے این پی نے بغیر حکومت کے بجلی کا نظام ٹھیک کروا کر عوام کا سب سے بڑا مسئلہ حل کیا ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بٹگرام میں گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو ختم کرنے میں مسلسل ناکام رہے میں اورعوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے ملکر واپڈا حکام سے ملاقاتیں کیں اور ضلع بٹگرام میں بجلی لوڈشیڈنگ کیلئے شیڈول تیار کیا اور آج ضلع میں شیڈول کیمطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام بخوبی واقف ہیں اور عوام کی جانب سے اے این پی کو لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ختم کرنے پر داد بھی مل رہی ہے انھوں نے مزید کہا کہ ضلع بٹگرام میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ختم کرنے کے بعد اب دیگر مسائل کی باری ہے جس میں صحت کے نظام کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ضلع بٹگرام کی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ یہاں کی سیاست پر قابض چند خاندانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کی سیاست کی ہے عوامی ووٹ کی طاقت سے منتخب ہوکر ان موروثی سیاست دانوں نے اپنے لیئے اثاثے بنائے اور صرف اپنی زاتی مفاد کیلئے کام کیا،لیکن اب عوام کے سامنے سب کچھ بے نقاب ہوگیا انھوں نے مزید کہا کہ بٹگرام کی عوام آئندہ انتخابات میں ان مفاد پرستوں کو شکست دے کر عوام دوست قیادت کا انتخاب کریں جو انکے مسائل پر توجہ دے اور مسائل کے خاتمے کیلئے عملی کردار ادا کرے انھوں نے مزید کہا کہ انشائاللہ اگر عوامی نیشنل پارٹی پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو انشائاللہ جس طرح بٹگرام میں بجلی کا نظام ٹھیک کرایا ہے ٹھیک اسی طرح دیگر مسائل بھی ختم کرینگے ۔