پاکستان کی 24 سالہ کشمیری نوجوان کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت

عا لمی برادری کو بھارتی فورسز کے بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کا سختی سے نوٹس لینا چاہیئے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

اتوار جون 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان نے 24 سالہ کشمیری نوجوان کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ عا لمی برادری کو بھارتی سیکورٹی فورسز کے بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کا سختی سے نوٹس لینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان 24 سالہ کشمیری نوجوان قیصر احمد کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل ریزو پولیس فورس کے اہلکاروں نے سری نگر کے علاقے نوہٹہ میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد کے باہر مظاہرے کے دوران نوجوان کو جیپ تلے کچل دیاتھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا عالمی برادری کو بھارت کی سیکورٹی فورسز کے بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کا سختی سے نوٹس لینا چاہیئے۔