بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ،سول آبادی کو نشانہ بنایا

پنجاب رینجرز کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں

اتوار 3 جون 2018 18:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) بھارتی فورسزنے سیالکوٹ کے متعدد سیکٹرزپر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کر کے سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ پنجاب رینجرز نے دشمن فوج کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے سیکٹر پھوکلیان، کندن پور اور بجوات میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے ۔ بھارتی فورسز کی جانب سے آبادی کو نشانہ بنایا ۔پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی پر بھارتی فورسز کی توپیں خاموش ہو گئیں۔