نواز شریف(کل) کراچی کے دورے پر جائیں گے

وہ کراچی سی(ن)لیگ کے امیدواروں کے حوالے سے شاہ محمد شاہ اور دیگر رہنمائوں سے مشاورت کریں گے

اتوار 3 جون 2018 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 5جون کو کراچی کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ کراچی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور دیگر رہنمائوں سے مشاورت کریں گے، نواز شریف کراچی میں تاجروں کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) سندھ 24جون کو کراچی میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرانے کا سوچ رہی ہے، جس سے نواز شریف یا شہباز شریف میں سے کوئی ایک خطاب کرنے کیلئے کراچی جائیں گے اور انتخابی مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ کا کراچی کا یہ جلسہ اہمیت کا حامل ہے۔