کوہاٹ،کنویں کی زہریلی گیس سے 4افراد جاں بحق،تین زخمی

اتوار 3 جون 2018 18:10

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) کوہاٹ میں کنویں کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے چارافراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔کوہاٹ کے گا ئو ں سورگل کے ایک گھر میں کنویں سے پانی نکالنے والی موٹر صحیح کام نہیں کررہی تھی۔

(جاری ہے)

گھر کا ایک لڑکا مشین صحیح کرنے کنویں میں اترا اور کنویں میں بھری زہریلی گیس اس کے ناک میں جانے سے وہ بے ہوش ہوگیا۔

لڑکے کو کنویں میں سے نکالنے کیلئے چھ اور لوگ کنویں میں گئے اوروہ بھی گیس کے باعث بے ہوش ہوگئے۔اس موقع پر امدادی عملہ جائے وقوعہ پرپہنچا اور اس نے چار لوگوں کو کنویں سے نکال لیا۔ اس حادثے میں میں تین افرا د زخمی ہوئے جبکہ چار افراد دم توڑ گئے۔زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔