سری لنکن کرکٹر دھنن جایا ڈی سلوا کی دورہ ویسٹ انڈیز میں واپسی، (آج) کیریبین میں ٹیم جوائن کریں گے

اتوار 3 جون 2018 18:10

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سری لنکن کرکٹر دھنن جایا ڈی سلوا والد کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد (آج) پیر کو ویسٹ انڈیز میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

24 مئی کو دھنن جایا کے والد کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کیا تھا جس کے بعد سری لنکن کرکٹر دورہ ویسٹ انڈیز سے دستبردار ہو گئے تھے تاہم والد کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد دھنن جایا نے کالی آندھی کے خلاف سیریز کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی اور اب وہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم جوائن کریں گے۔

سری لنکن کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہو سکتا ہے کہ دھنن جایا پہلا ٹیسٹ نہ کھیل سکیں لیکن وہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جون سے ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :