آسٹریلیا کا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان، ٹم کاہل چوتھا ورلڈکپ کھیلیں گے

اتوار 3 جون 2018 18:10

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) آسٹریلیا نے رواں ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے حتمی 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹم کاہل کو چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے روس میں ہو گا، آسٹریلیا کو گروپ سی میں فرانس، ڈنمارک اور پیرو کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 16 جون کو فرانس کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

اعلان کردہ سکواڈ بریڈ جونز، میٹ ریان، ڈینی ویووک، عزیز بائچ، میلوس، میتھیو جورمن، جیمز مریڈتھ، جوش رسڈن، ٹرینٹ سینس بیوری، جیکسن ایرون، مائل جیڈینک، روبی کروز، ماسیمو لونگو، مارک ملیگن، ایرون موئے، ٹام روجک، ٹم کاہل، ڈینل ارزانی، ٹومی جیورک، میتھیو لیکی، اینڈریو نابوٹ، دمتری پیٹراٹوس اور جیمی میک لارین پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :