یوروگوئے کا ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان، گیسٹن ریمائرز ڈراپ

اتوار 3 جون 2018 18:10

مونٹی وڈیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) یوروگوئے نے رواں ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا، 2014ء میں برازیل میں منعقدہ ورلڈ کپ کھیلنے والے 11 کھلاڑی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، گیسٹن ریمائرز ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، سابق مانچسٹر یونائیٹڈ فل بیک گوئلرمو واریلا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، میگا ایونٹ 14 جون سے روس میں شروع ہو رہا ہے، یوروگوئے کو گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب اور مصر کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ مارٹن کمپانا، فرننڈو مسلیرا، مارٹن سلوا، مارٹن کاسریز، سیبسٹین کوٹس، جوز ماریا، ڈائیگو گوڈن، میکسی میلیانو، گیسٹن سلوا، گوئلرمو جیورگن، روڈریگو، ڈائیگو، ناہیتن نندیز، کرسٹین روڈریگائز، کارلوس سانچز، لیوکاس ٹوریرا، متھیاس ویسینو، جوناتھن، ایڈنسن کاوانی، میکسی میلیانو گومز، لوئس سوریز اور کرسٹین سٹونی پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :