اسلام آباد میں پانی کی شدید قلت پر(آج) احتجاج دھر نا دیا جا ئے گا ،ْمیاں اسلم

اتوار 3 جون 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پانی کی شدید قلت پر(آج) پیر کو احتجاج دھر نا دیا جا ئے گا ۔میاں محمد اسلم کے مطابق پانی کی قلت کے خلاف شہریوں کااحتجاجی دھر نا سی ڈی اے چیئر مین آفس کے سامنے دیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے بتایا کہ ہزاروں شہری سی ڈی اے کی بد انتظامی اور ٹینکر و بورنگ مافیا کے خلاف احتجاج کر یں گے ۔

میاں محمد اسلم نے کہاکہ احتجاجی دھر نے کا اغاز شام ساڑھے پانچ بجے ہو گا اور رات دس بجے تک جا ری رہے گا ۔میاں محمد اسلم نے کہا کہ احتجاجی دھر نے میں جماعت ااسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے کار کنان بھی شر یک ہوں گے ۔انہو ںنے کہاکہ احتجاجی دھر نے کی قیادت متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کی قیادت کر ے گی ۔