Live Updates

گھوٹکی کے مہرسرداروں کے مابین آئندہ انتخابات کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے نہ ہونے پرمہرخاندان سیاسی طورپردوحصوں میں تقسیم ہوگیا

سابق صوبائی وزیراسپورٹس سردارمحمد بخش مہر نے تیرکے نشان پرالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

اتوار جون 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) گھوٹکی کے مہرسرداروں کے مابین آئندہ انتخابات کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے نہ ہونے پرمہرخاندان سیاسی طورپردوحصوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ سابق صوبائی وزیراسپورٹس سردارمحمد بخش مہر نے تیرکے نشان پرالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے اوربلاول بھٹو کو گھوٹکی میں جلسہ کرنے کی دعوت بھی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مہرخاندان کے اہم رکن سردارمحمد بخش مہرنے بلاول ہاوس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اورآئندہ انتخابات پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بلاول بھٹو کودعوت دی کہ وہ گھوٹکی میں عوامی جلسہ عام سے خطاب بھی کریں۔ بلاول بھٹو نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلسہ میں شرکت کی حامی بھرلی ۔واضح رہے کہ سردارعلی گوہرخان مہر اس وقت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس طرح گھوٹکی میں مہرخاندان سیاسی طورپردوحصوں میں بٹ گیا ہے۔
بلاول بھٹو بمقابلہ شیخ رشید سے متعلق تازہ ترین معلومات