ڈاکٹرلیفٹیننٹ جنرل ایوب خان بقضائے الہی انتقال کرگئے

اتوار 3 جون 2018 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء)ڈاکٹرلیفٹیننٹ جنرل ایوب خان بقضائے الہی انتقال کرگئے ہیں۔مرحوم گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا ،سابق وفاقی سیکرٹری سلیم خان جھگڑا اورآیاز خان جھگڑاکے پھوپھی زاد ، محمداسلم خان کے بھائی، ڈاکٹرہمایون اورجہانگیر خان کے والد، یوسف غفار اورڈاکٹرناصر خان اورکزئی کے ماموں تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نمازجنازہ آج بروزپیر شام پانچ بجے تاروجبہ ضلع نوشہرہ میں ادا کی جائیگی۔