گورنرخیبرپختونخواکی باری ملک کومبارکباد

اتوار 3 جون 2018 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے چیف ایڈیٹرروزنامہ وطن پشاور باری ملک اور چیف ایڈیٹرروزنامہ سرحد پشاورحفیظ الفت کو اے پی این ایس کی جانب سے صحافتی خدمات پر لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے پرمبارکباد دی ہے اورصوبے میںمثبت صحافت کے فروغ میں ان کے کردار کوسراہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اورتوقع ظاہرکی ہے کہ دونوں سینئر صحافی پشاور ،بالخصوص صوبے میں صحافت کے فروغ کیلئے اپنابھرپورکردارادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :