عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر دیں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیے جائیں جو ان کے حقوق کا تحفظ کر سکیں‘تمکین آفتاب

اتوار 3 جون 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ الیکشن میں تاخیر کا باعث بن رہی ہے،حکومت نے جاتے ہوئے جان بوج کر الیکشن کمیشن کیلئے مشکلات پیدا کی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جمہوریت کے علمبردار بننے والے نام نہاد سیاستدان پہلے اپنی پارٹی سے چوروں اور ڈاکوں کا خاتمہ کریں۔انہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں عوام اپنے ووٹ سوچ سمجھ کر دیں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیے جائیں جو ان کے حقوق کا تحفظ کر سکیں۔اب عوام کو کے سامنے بھی آچکا ہے کہ کس طرح حکمران قومی خزانے کو لوٹ کر بیرون ملک بھیجتے رہے ہیں ۔