نواز شریف کی موجودگی میں (ن) لیگ دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے‘نبیلہ حاکم

اتوار جون 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی دولت واپس لے کر آئے گی ،،نواز شریف چوری کاتین سو ارب بچانے کیلئے کیوں نکالاکا شور مچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی موجودگی میں (ن) لیگ دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

نبیلہ حاکم نے کہا تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے لیگی اراکین اسمبلی شریف خاندان کی بادشاہت سے تنگ آکر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔پانچ سال تک جس پارٹی قیادت نے اپنے اراکین اسمبلی کو ملنے کی کوشش نہیں کی وہ عوام کے مسائل کو کیسے حل کر سکتی تھی۔ان کا ایجنڈا صرف مال بنائو ہے جس کی بدولت انہوں نے اربوں روپے بیرون ملک بھیجے ہیں ۔