Live Updates

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصو ل کرے گی ‘اعجاز چوہدری

انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نوشتہ دیوارہے،نو جوان پارٹی کا سرمایہ ہیں ،عمران خان پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں

اتوار 3 جون 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و این اے 133 سے امیدوار اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ میں تمام کرسچن کمیونٹی اور بالخصوص بہار کالونی کی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوںنے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا اور پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نوشتہ دیوارہے،نو جوان پارٹی کا سرمایہ ہیں ،میرے لیڈر پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہم اپکو بھی وہ عزت دیں جو مسلمانوں کی اس ملک میں ہے،ہم ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کو مساوی حقوق حاصل ہو، پی ٹی آئی کی حکومت میں مسلمان کے بچوں کو جو تعلیم کے حقوق ہونگے کرسچن کے بچوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے بہار کالونی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پچاس دنوں کے بعد اس ملک میں ایک منتخب حکومت بننی ہے ، پاکستان کے اندر دو سیاسی جماعتوں نے پچاس سال تک وقفہ وقفہ سے حکومت کی،10سال اس صوبے میں مسلم لیگ ن کی حکومت رہی مگر عام آدمی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے،اس علاقہ میں پینے کا صاف پانی نہیں ،شریف خاندان کے بچوں علاج بیرون ممالک سے ہمارے بچے یہاں سے علاج کر و ا ئیں ، عمر ا ن خان نے ہسپتال بنایا یونیورسٹی بنائی جس میں نوے فیصد تعلیم اور علاج مفت ہوتا ہے ۔

انہوںنے مزید کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصو ل کرے گی ہم چھوٹے ڈون شوباز کو نہیں چھوڑیں گئے ان کو حساب دینا ہو گا کہ نو ہزار ارب روپیہ دس سال انہوں نے کہاں خرچ کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات