لاڑکانہ، رشید وگن میں بچوں کی معمولی بات پر بھٹی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 8 افراد زخمی

اتوار 3 جون 2018 18:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) لاڑکانہ کے قریب رشید وگن شہر میں بچوں کی معمولی بات پر بھٹی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں لاٹھیوں، مٴْکوں اور اینٹوں کے آزادانہ استعمال سے تین خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں نصرت بھٹی، اظہر علی بھٹی، غلام مصطفیٰ بھٹی، شبیر بھٹی، سہیل بھٹی، گوہر بھٹی، صدام حسین بھٹی، خواتین سمیرا بھٹی، سائرہ بھٹی اور شازیہ بھٹی کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں کے ورثا نے بتایا کہ ہمارے ہی برادری سے تعلق رکھنے والے بچے فرحان سے رشتہ دار کے بیٹے کا جھگڑا ہوا جس بات پر فرحان بھٹی کے ورثا نے حملہ کرکے ہمارے لوگوں کو زخمی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :