بھاری گا ڑ یاں ٹرک ، بسیں، سوزوکی ، رکشے سڑک کے انتہائی با ئیں چلیں ، ، قومی شاہرات پر قائم اڈوں پر قانون کا سخت نفاذ اور نا جائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،آئی جی ہائی ویز اینڈ موٹروے

اتوار 3 جون 2018 18:30

لاہور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ بھاری گا ڑ یاں ٹرک ، بسیں، سوزوکی ، رکشے سڑک کے انتہائی با ئیں چلیں خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی جا ئے گی ، قومی شاہرات پر قائم اڈوں پر قانون کا سخت نفاذ کیا جا ئے گااور ہائی ویز پر نا جائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، موونگ وائلیشن قومی شاہرات پر ٹریفک حادثات میں اضافہ کی ایک بہت بڑی وجہ ہے ، موٹروے پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرزیرو ٹالیر نس کی پالیسی کو ہر ممکن طریقے سے جاری رکھے گی، پٹرولنگ افسران روڈ یوزرز کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ قوانین کے نفاز کو بلاتفریق جاری رکھے ۔

آئی جی موٹروے پولیس نے ان خیالات کا اظہار سنٹرل زون میں ایک اجلاس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک اور ایس ایس پی کا مران عادل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ آئی جی موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرزیرو ٹالیر نس کی پالیسی کو ہر ممکن طریقے سے جاری رکھے گی ۔ موٹروے پولیس کا ہر آفیسر بلاخوف وخطر اور بلا امتیاز قوانین کی پابندی کروائے ۔

موٹروے پولیس آفیسران بلا خوف وخطر اور بلا امتیاز قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ جو بھی شخص تیز رفتار ی کا مرتکب ،ہو لین ڈسپلن یا دیگر کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا موٹروے پولیس پٹرولنگ کے معیار کومزید بہتربنانے کے لیے ہر ممکن کو شش کی جائے گی۔ امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ بھاری گا ڑ یاں ٹرک ، بسیں، سوزوکی ، رکشے سڑک کے انتہائی با ئیں چلیں خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی جا ئے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی شاہرات پر قائم اڈوں پر قانون کا سخت نفاذ کیا جا ئے گااور ہائی ویز پر نا جائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ آئی جی نے کہاکہ موٹروے پولیس کی کامیابیوں مین ٹیم ورک کا بنیادی کردار ہے اور ہم نے اس خوبی کو ہر صورت بر قرار رکھنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ خو ش اخلاقی سے پیش آنا ہی موٹروے پولیس کی پہچان ہے اور اس خوبی کو مزید بہتر کر نا ہے ۔ انہوںنے افسران کو کہا کہ وہ روڈ یوزرز کو ہر ممکن طر یقے سے مدد فراہم کریں اس خوبی کی بنیاد پر ہرسطح پر موٹروے پولیس کی کا رکردگی کو سراہا جاتا ہے ۔