سی پی ایل کرکٹ چیمپئن شپ سرائے خربوزہ کے نام، قومی کرکٹر عماد وسیم نے انعامات تقسیم کئے

اتوار جون 18:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) سرائے خربوزہ نے کامسیٹس پریمیئر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ 2018 کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں وارث کلب کو شکست دی۔ قومی ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے فائنل میں سرائے خربوزہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں وارس کلب کی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 198 رنز بنا سکی۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا مگر سپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہو گیا۔ رولز کے مطابق زیادہ بائونڈریز لگانے پر سرائے خربوزہ کو فاتح قرار دیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عماد وسیم تھے جنہوں نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ریجنل کوچ صبیح اظہر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :