ٹریکٹر پاکستان کی خوشحالی کا نشان، کسان کی ترقی پاکستان مسلم لیگ سے ہے، چودھری پرویزالٰہی

اتوار جون 18:30

لاہور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ پر لاہور ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا انتخابی نشان ٹریکٹر پاکستان کی خوشحالی کا نشان ہے، کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال، کسان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور یہ ترقی مسلم لیگ سے ہی منسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 100 ارب کا سرپلس صوبہ چھوڑا تھا، ہمارے دور میں لوڈشیڈنگ،، بے روزگاری، مہنگائی اتنی نہیں تھی، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو کام ہم نے کیے کوئی اور اس کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی ترقی کیلئے صرف سوچا ہی نہیں بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھایا، 10 سال حکومت کرنے والے اب بھی دعوے کر رہے ہیں کہ موقع ملا تو یہ کام کریں گے، ظلم و انصاف کو ایک دن مٹنا ہے۔