صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور ملک میں تعلیم کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

اتوار 3 جون 2018 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے یہاں ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک میں تعلیم کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلامی یونیورسٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر جامعہ نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور جامعہ کی تدریسی سرگرمیوں ، تحقیق اور ترقیاتی کاموں بارے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے اسلامی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔