Live Updates

پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں بھر پورکامیابی حاصل کرے گی،چوہدری وسیم بہادر ایڈووکیٹ

اتوار 3 جون 2018 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء چوہدری وسیم بہادر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں بھر پورکامیابی حاصل کرے گی،عمران خان کی قیادت میں کرپشن سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔اتوار کو جاری بیان میں چوہدری وسیم بہادر نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام سیٹوں پہ اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور بھرپور الیکشن لڑے گی۔

عمران خان پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مسلم لیگ ق سے گجرات سمیت کسی بھی سیٹ پر اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اپنا کردار ادا کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف میں لوگ شامل ہورھے ہیں۔

(جاری ہے)

جو بلے کے نشان سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کارکنان کو کہا کہ وہ مکمل تیاری کریں اور عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے بلے پر مہر لگائیں۔انہوں نے ان افوہوں کو سختی سے رد کیا کہ تحریک انصاف مقامی سطح پہ کسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہی ہے۔انہوں نے اپنے کارکنان کو کہا کہ مقامی سطح پہ پھیلائی جانے والی ایسی افواہوں پہ کان نہ دھریں اور یکسو ہو کر اپنے حلقے کے امیدواروں کی مہم چلائیں۔

چوہدری وسیم نے کہا کہ ہم نئے پاکستان کی تعمیر کے لئے عمران خان کے ساتھ ہیں۔عمران خان ایک سچا اور کھرا لیڈر ہے۔ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان جاگ اٹھا ہے۔اور نوجوانوں کی پی ٹی آئی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔نوجوان پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات